Online Urdu Novel A Sinful Love by Malaika Rafi Rude Hero Based, Lust Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format and Online Reading Urdu Novel Complete Posted on Novel Bank.
سادگی سے نکاح کروایا گیا تھا ۔۔۔
شادی کی چھوٹی سی تقریب میں ۔۔۔ اسے رخصت کر کے ۔۔۔
اپنے حویلی لایا تھا زوہان علی رضا ۔۔۔۔
اور اب وہ جایشا زوہان علی رضا بن چکی تھی ۔۔۔
اسکے آراستہ کمرے میں بیڈ پہ بیٹھی ہوئی تھی ۔۔۔
اسنے تو کھبی نہیں سوچا تھا ۔۔
کہ وہ اس شخص سے نکاح کرے گی۔ ۔
وہ ہر لڑکی کا خواب تھا ۔۔
بس جایشا کا کھبی خواب نہ بن سکا ۔۔
نہ کھبی خواہش ۔۔
دروازے پہ آہٹ ہوئی تھی ۔۔
اور زوہان علی رضا اندر آیا تھا ۔۔۔
اس نے چپکے سے نظریں اٹھا کے ۔۔۔
اس شخص کو دیکھا تھا ۔۔
جو اس کاحرم بن چکا تھا اب ۔۔
لیکن آنکھیں حیرت سے تب کھلی ۔۔
جب وہ اپنی شرٹ اتارنے لگا ۔۔
اور بیڈ کی طرف بڑھنے لگا ۔۔
اس کی تو سانس ہی رک گئی ہو جیسے ۔۔۔
" ش۔۔۔ شرٹ کیوں اتار رہے ہو اپنی ؟؟"
زوہان نے رک کے ایک نظر جایشا کی ۔۔
خوف سے پھیلی آنکھوں کو دیکھا ۔۔
" او نہ ۔۔۔ نہ ۔۔۔
میں تیرے ساتھ کچھ نہیں۔ کر رہا ۔۔
میری عادت ہے شرٹ اتار کے سونے کی ۔۔ "
جایشا نے اپنا رکا سانس بحال کیا ۔۔
جب زوہان بیڈ پہ آ کے لیٹا تھا ۔۔
وہ بیڈ کے دوسری طرف تھوڑا کھسکی تھی ۔۔
" میں تو سردی گرمی میں ایسے ہی ننگا ہو کے سوتا ہوں ۔۔
تو ٹینشن نہ لیں۔ "
دلھن بنی جایشا نے ایک گھوری سے اسے نوازا ۔۔
" شرٹ لیس ہو کے سوتا ہوں ۔۔ "
جایشا نے جتاتی نظروں سے اسے دیکھتے کہا تھا ۔۔
" ہاں ہاں وہی۔ ۔۔
مسز انگلش بی بی سی ۔۔ "
زوہان اپنے دونوں ہاتھ۔ ۔۔
سر کی نیچے رکھ کے بولا ۔۔
تو جایشا نے پھر سے اسے گھورا تھا ۔۔
" میں بی بی سی لگتی ہوں تمہیں ؟؟"
" ہاں ۔۔
پٹر پتر انگلش بولتی ہے تو ان بی بی سی کی میڈمز کی طرح ۔۔ "
جایشا کو اس کی بات پہ ہنسی تھی ۔۔
جب اچانک زوہان نے اس کی گود میں اپنا سر رکھا تھا ۔۔
جایشا سانس روکے اسے دیکھنے لگی ۔۔
" ویسے تو بڑی سوہنی لگ رہی آج ۔۔
نکاح کے بعد تو ۔۔
تو بلکل اپنی اپنی لگ رہی مجھے ۔۔۔ "
وہ آنکھیں موندے کہہ رہا تھا ۔۔
اور پھر جایشا کا ہاتھ لے کے ۔۔
اپنے بالوں میں دیا تھا ۔۔
" مالش کر سر کی ۔۔ "
جبکہ جایشا ہل بھی نہیں پا رہی تھی ۔۔
جب زوہان علی رضا نے آنکھیں کھول کے اسے دیکھا تھا ۔۔
جو سانس روکے اسے ہی دیکھ رہی تھی ۔۔
دل میں ایک بار خیال آیا ۔۔
ان لبوں کی سرخی کو ۔۔۔
وہ اپنی لبوں کی شدتوں سے پگھلا دے ۔۔
لیکن اسے اپنا وعدہ یاد تھا ۔۔
تبھی دل کی خواہش کو دبائے ۔۔
وہ اسے دیکھنے لگا ۔۔
" او ٹینشن نہ لیں۔
مجھے اپنا وعدہ یاد ہے ۔۔
تیری مرضی سے ہی میں تجھے اپنی محبت سے سیراب کروں گا ۔۔
تیرے وجود کو میں تیری ہی مرضی سے ۔۔
اپنی محبت کی بارش میں بھگو دوں گا ۔۔۔ "
اور پھر بےبسی ان لبوں کو دیکھتا ۔۔
اس نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے سے اس کے لبوں کی سرخی کو رب کیا تھا ۔۔۔
" زوہان تجھ سے محبت کرتا ہے ۔۔
وہ کہتے ہیں ناں کہ محبت کی آخری انتہا ۔۔۔
پا لینا ہوتا ہے ۔۔
تو میں تجھے تیری مرضی سے پا لوں گا ۔۔۔ "
وہ گھمبیر لہجے میں کہتا ۔۔
جایشا کے دل کی دنیا کو اتھل پتھل کر رہا تھا ۔۔
جبکہ وہ اب آنکھیں موندے ۔۔
خود کو پرسکون کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہا تھا ۔۔
کہ دل میں پنپتے جذبوں کے طوفان نے شور سا مچا رکھا تھا ۔۔
اور کان بند کر کے ۔۔
بہرہ بن جانا ۔۔۔
دنیاکا مشکل ترین کام ہے کہ جب ۔۔
وہ محبت بھی ۔۔
آپ کی محرم بن کے۔۔
آپ کے پہلو میں ہو ۔۔۔
نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق