Online Urdu Novel Ain e Dilam by Ain Fatima Army Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format and Online Reading Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.
Ain Fatima All Urdu Novel Available in Novel Bank website for Free Pdf format. And also Best Urdu Romantic Novel like Bhar Doon Anchal by Hina Asad Novel, Naseeb e Yaqeen by Faqeeha Batool Friendship Based and Funny Urdu Novel, Heart Beat by Hurain Fatima Romantic Love Story Based Novel Complete Pdf.
" عین اگر 3 سیکینڈز کے اندر تم یہاں آکر نہیں لیٹی تو وہ کیکڑا لاکر تمہارے اوپر ڈال دوں گا۔۔۔۔لیٹو فوراً۔"
اُس کی سنجیدگی سے ڈر کر وہ مرتا کیا نا کرتا کے مصداق منہ بسورتی درمیان میں تکیہ رکھ کر فل کمفڑٹر میں خود کو ڈھک کر اُس کی سمت پیٹ کر کے لیٹ گئی۔
جبکہ وہ ہاتھ بڑھا کر لیمپ آف کر گیا۔
ابھی کچھ پل ہی گزرے تھے کہ کمرے میں نسوانی آواز گونجی۔
" مرتضیٰ؟ " عین نے آواز دی ۔
میر نے کوئی جواب نہیں دیا، تو عین نے پھر زور دے کر پکارا۔
"مرتضیٰ!!!!"
" ہاں؟ " اس نے لب بھینچے سنجیدگی سے پوچھا۔
"تمہیں ڈر کیوں نہیں لگتا اُس سے؟ وہ کاٹ لیتا تو؟"
" عین! سو جاؤ چپ کر کے۔۔۔" وہ جھنجھلایا ۔
ویسے ہی اپنی دل کی کیفیت سے پریشان تھا۔۔۔اوپر سے وہ لڑکی۔
" ڈانٹ کیوں رہے ہو اب نیند نہیں آرہی تو کیا کروں ۔۔؟"
خفگی سے کہتے اندھیرے کمرے میں وہ فل کمفرٹر میں منہ دیے بھی اُسے سکون لینے نہیں دے رہی تھی۔
" تو تم کیا چا رہی ہو تمہیں لوری سنا کر سلاؤں؟" وہ کچھ اور تپا۔
"ہاہاہاہاہا۔۔۔۔تم کیسے لگوں گے لوری سناتے ہوئے جسٹ امیجن ہاہاہاہاہا۔۔۔ پلیز چندا ماما والی سنانا ہاں۔۔۔۔"ڈیڈا وہی سناتے تھے۔"
وہ اس کامزاق اُڑاتے ڈھٹائی سے بولی تو میر کا پارہ چڑھ گیا۔
" عین تم سو رہی ہو یا کیکڑا واپس لاؤں؟" اس نے اُس کے منہ پر سے کمفرٹر ہٹا کر سخت لہجے میں دھمکایا ۔
تو وہ فوراً آنکھیں بند کرکے مزے سے مسکراہٹ دباتے بولی اور کمفرٹر واپس اوڑھ گئی۔
" میں سو چکی ہوں اور اب تو خواب بھی شروع ہونے والا ہے۔
کیوں تنگ کر رہے ہو تم مجھے! سونے دو۔۔۔۔ گڈ نائٹ مرتضیٰ۔ "
وہ اُس کی بچکانہ حرکت پہ تاسف سے مسکراتا خود بھی سونے لیٹ گیا۔
" ڈرپوک جنگلی بلی۔۔"
إرسال تعليق
إرسال تعليق