Gori Ka Man Mela Hai by Warda Zohaib Novel Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Gori Ka Man Mela Hai by Warda Zohaib Uni Based and Social Reforms Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format and Online Reading Novel Posted on Novel Bank.

آج اس کے چہرے پر بے انتہا سختی تھی۔

اسے لگ رہا تھا اس کے سامنے عبیر احسان نہیں بلکہ کوئی پتھر کی مورت بیٹھی ہوئی ہے۔

" آپ اپنے شوہر کا قتل کرنے کے بعد اپنے گھر کیوں نہیں گئیں میرے پاس کیوں آئیں؟" 

طویل خاموشی کو توڑتے ہوئے برہان نے کہا۔

" قاتل قتل کرنے کے بعد چھپتا ہے۔کہ کہیں کوئی اسے تلاش نہ کر لے۔ وہ ایسی جگہ چلا جاتا ہے جس جگہ کا کسی کو بھی علم نہیں ہوتا۔ "

عبیر نے کہا۔

" اپنے شوہر کا قتل کرتے ہوئے ایک پل کو بھی آپ کو یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ آپ سے کتنی محبت کرتا ہے؟ اس نے آپ کے لئے اتنا کچھ کیا۔۔۔ "

برہان نے پوچھا۔

وہ جانتا تھا کہ وہ غلط سوال کر رہا ہے لیکن وہ جان بوجھ کر یہ غلط سوال کر رہا تھا۔

" وہ مجھ سے نہیں اپنے آپ سے محبت کرتا تھا۔اس نے میرے لئے جو کچھ بھی کیا صرف اس لئے کیا تھا کہ اسے خوشی مل سکے۔ اگر اسے واقعی مجھ سے محبت ہوتی تو وہ کرتا جس میں میری خوشی تھی۔ محبت کے اصول میں نے آپ سے ہی سیکھے ہیں سر۔کیسے بھول سکتی ہوں۔۔۔ وہ باتیں نہیں ایک توانائی تھی جو آپ نے میرے اندر بھر دی تھی۔ آپ نے ہی تو مجھے سکھایا ہے کہ کب اور کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔"

عبیر نے کہا۔

" میں نے آپ کو قتل کرنا تو ہرگز نہیں سکھایا تھا مس عبیر احسان۔" 

برہان احمد نے کہا۔

" سر میں آپ کے پاس آج سیشن لینے نہیں آئی ہوں۔۔۔ میں آپ کے پاس پناہ لینے آئی ہوں۔ "

Related Posts

إرسال تعليق