Online Urdu Novel Intiqam e Mohabbat by Zarish Noor Politics Based Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Novel Complete Posted on Novel Bank.
تم کیا جانو گی حازم خان کی محبت کو ؟ تم تومیری روح میں بسی ہو۔
ہممم۔۔۔۔۔!اس کی بات پر زہرہ جمال نےسر جھٹکا۔
جن سے محبت کی جاتی ہے ۔انہیں رسوا نہیں کرتے حازم خان۔
اس کی بات پر اس نے ایک زوردار قہقہ لگایا۔”محبت میں رسوا نہیں کرتے۔ہاں تم ٹھیک کہہ رہی ہو زہرہ جمال محبت میں رسوا نہیں کرتے لیکن کیا کروں اس دل میں محبت کی آگ کے ساتھ ایک آگ اور بھی جل رہی ہے،انتقام کی آگ۔“
جہاں محبت ہوتی ہے وہاں اور کوٸی لامعنی جذبہ نہیں ہوتا۔کیونکہ محبت یا تو ہوتی ہے یا پھر بالکل بھی نہیں ہوتی۔۔۔۔تم اپنا انتقام لو حازم خان۔میں تو اپنی موت آپ مر چکی ہوں۔۔۔اب تو بس ایک لاش ہے جو تمہارے ساتھ گھسیٹ رہی ہوں۔۔مجھے تو تمہارے دھوکے نے مار دیا ہے۔
اس کی بات پر حازم خان کے دل میں ایک درد اٹھا تھا۔۔۔۔
اپنا سامان لو اور باہر آ جاٶ ۔۔۔۔
حازم خان کیا تم مجھے کسی اور راستے سے اس گھر سے نہیں لے جا سکتے۔
زہرہ کی بات پر اس کے باہر کی طرف جاتے قدم تھم گٸے۔اس نے مڑ کر اس کے چہرے پر کچھ تلاشنہ چاہا اور وہ کامیاب بھی رہا۔
نہیں۔۔۔۔۔وہ بے حس بن گیا۔
وہ فاران کی نظروں سے بچنا چاہتی تھی۔لیکن یہ ظالم شخص جس نے پہلے اس سے اس کی محبت چھینی اور اب اسے اس محبت کے سامنے رسوا کر رہا تھا۔۔۔
اسے اس شخص سے شدید نفرت محسوس ہوٸی۔۔۔
اس کی گہری براٶن آنکھیں ابھی بھی زہرہ کے چہرے پر جمی تھیں۔
اس نے آگے بڑھ کر اس کا بیگ اٹھایا اور استحقاق سے اس کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھ گیا۔
زہرہ نے اپنا ہاتھ چھڑانے کی پوری کوشش کی لیکن اس کی گرفت سخت تھی۔
باہر آ کر اسنے سب پر ایک نظر دوڑاٸی اور اس کا ہاتھ تھامے بیرونی دروازے کی طرف مڑ گیا۔زہرہ نے بھول کر بھی کسی کی طرف نہیں دیکھا۔
باہر آ کر بلیک سوک کی فرنٹ سیٹ پر اسے بیٹھ کر ٹھا کی آواز کے ساتھ دروازہ بند کرتے ہوۓ وہ ڈرٸیونگ سیٹ کی طرف بڑھ گیا۔
اس کی گاڑی آگے بڑھتے ہی اس کے پیچھے کھڑی دو گارڈذ کی جیپیں بھی حرکت میں آٸی۔۔۔۔۔
حازم خان ولد رمیز خان حاکم علی خان پوتا پاکستان کی سیاست کا ابھرتا ہوا ستارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے خاندان کا واحد چشم وچراغ۔۔۔۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق