Online Urdu Novel Khubsorat Intiqam by Safia Qureshi Cousin Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format and Online Reading Novel Last Episode Posted on Novel Bank.
بالکونی کی ٹیرس پر ریلنگ کی جانب ہلکا سا جھکے ایک ہاتھ ریلنگ پر ہی جمائے جبکہ دوسرے ہاتھ ہی مٹھی سی بناکر گال تلے رکھے ذہن کے پردے میں ابھرتی نجانے کتنی سوچوں کا محو ساتھ رکھے وہ وہاں سے نظر آتے ہرے بھرے لان کا نظارہ کررہی تھی۔۔باہر کمرے میں وہ سب زور شور سے کل ہونے والے ارزم عیشل کے مہندی کے فنکشن بارے میں ڈسکس کررہیں تھی اس کا ان میں دل نہیں لگا تو وہ اٹھ کر بالکونی میں آگئی تھی۔۔۔۔۔فضا میں پھولوں کی خوشبو کا رقص تھا۔۔۔۔۔طویل درخت منجمد تھے جبکہ شاخیں پر دھند کا بسیرا تھا۔۔۔۔۔۔
جبھی اسے وہاں موبائل پر جھکا ہاتھ میں کافی کا مگ پکڑے اپنا ستمگر آتا دیکھائی دیا تھا۔۔۔۔۔۔یہ محض ایک اتفاق کہ تحت ہوا تھا۔۔۔۔
اب اس کی نظروں کا محور شارق تھا۔۔۔۔۔۔۔جو اب کین کی کرسی پر براجمان مگ ٹیبل پر رکھے اس کے اندازے سے شاید موبائل پر کسی کا نمبر ڈائل کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔
جبھی بالکونی میں دو کرسی کے گرد پڑی چھوٹی سی میز پر رکھا اس کے موبائل کی بجتی رنگت نے اس کی توجہ کو گھیرے میں لیا تھا وہ چونکی۔۔۔۔نظرے سیراب کرنے میں محو درمیان میں جب فون کی گھنٹی کا خلل پڑا تو وہ سخت بدمزہ ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔
کہ جبھی وہ مڑی اور موبائل اٹھا کر بلنک ہوتی سکرین پر نظر ڈالی تھی جہاں کسی کا انجان نمبر جگمگا رہا تھا۔۔۔۔۔
یہ کس کا نمبر ہے اس نے اچنبھے خود کلامی کی۔۔۔۔
بیل مسلسل رنگ ہو رہی تھی۔۔۔۔
ضرور کوئی رانگ نمبر ہوگا۔۔۔۔۔۔۔
اگر میں نے ایک بار ریسو کرلیا تو جو بھی ہوگا اسے مجھے تنگ کرنے کا موقع مل جانا ہے۔۔۔
بس ایک دفع یہ لڑکی کی آواز کیا سن لیتے ہیں چاہے وہ ان کی اماں کی عمر کی ہو بس ان لڑکوں کو بات کرنے اور فلرٹ کرنے سے مطلب ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔
ریڈ بٹن سلائیڈ کر کہ وہ موبائل واپس اسی جگہ پر رکھ کر پھر سے خود کو شارق کو دیکھنے والے کچھ دیر قبل والے کام میں مشغول کر گئی تھی۔۔۔۔۔۔
نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق