Online Urdu Novel Matr ul Hubb by Malaika Rafi Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Pdf Posted on Novel Bank web.
گاڑی جس شدت سے ۔۔۔
وہ چلا رہا تھا ۔۔ ایسے لگ رہا تھا ۔۔۔ جیسے ایکسیڈنٹ کروا دے گا وہ اپنی ۔۔۔
اس کی نیلی آنکھوں میں سرخی کی دوڑیں بن رہی تھی ۔۔
کیسے انکار کر سکتی ہے عسل اس کے لئے ۔۔۔ اس نے جھٹکے سے گاڑی روکی تھی ۔۔۔
ونڈ اسکرین سے ۔۔۔ سامنے آسمان پہ چمکتے ستاروں کو وہ سرد مہری سے دیکھ رہا تھا ۔۔۔ گاڑی سے نکل کے ۔۔۔
وہ یونہی چلتا ہوا دریا کے کنارے ۔۔ رکھے ہوئے بنچز میں سے ۔۔ ایک پہ جا کے بیٹھ گیا ۔۔موسم کافی سرد تھا ۔۔ لیکن وہ اپنے ہی سوچوں میں گم ۔۔ لب بھینچے بیٹھا ہوا تھا ۔۔۔ کہ جیسے اس کے وجود میں ۔۔۔
جو بےچینی ۔۔
جو غصہ بھرا ہوا تھا ۔۔ ان پہ یہ سردی کوئی اثر ہی نہیں کر رہی تھی ۔۔۔
" الیکزینڈر ۔۔۔ "
اس نے مڑ کے دیکھا تھا ۔۔
جہاں دیمیر خان ۔۔۔ ہاتھ میں بئیر کی دو بوتل لیے دلچسپی سے اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔۔
" یس ؟؟"
اس نے انجان نظروں سے ۔۔دیمیر کو سر تا پیر گھورا تھا ۔۔
جبکہ دیمیر خان ۔۔ جو ہاسٹل سے اس کا پیچھا کرتا یہاں تک آیا تھا ۔۔
" بئیر؟؟"
وہ اس کے پاس بیٹھتا ۔۔۔ بیئر کی ایک بوتل اس کی طرف بڑھا چکا تھا ۔۔
" جانتا ہوں میں آپ کو ؟؟"۔
وہ سرد لہجے میں پوچھ رہا تھا ۔۔ جبکہ دیمیر کے چہرے پہ طنزیہ مسکراہٹ پھیلی تھی ۔۔ جو اس کی شخصیت کا خاصہ تھی ۔۔
" نو ۔۔
لیکن منزل ایک ہے ہماری ۔۔ "
اس کے چہرے پہ پراسرار مسکراہٹ تھی ۔۔
" جب میں تمہیں جانتا نہیں ۔۔
تو منزل کیسے ایک ہوئی ۔۔ "
وہ سرد مہری سے بولتا نظریں پھیر چکا تھا ۔۔۔
" ویسے خان کہتے ہیں مجھے "
وہ پھر سے بولا تھا ۔۔ جبکہ الیکزنڈر یونہی سینے پہ ۔۔دونوں ہاتھ باندھے بیٹھا رہاا ۔۔
جیسے تمہارے پاگل پن کا میرے پاس کوئی علاج نہیں۔ ۔۔ جبکہ دیمیر اب بئیر پی رہا تھا گھونٹ گھونٹ ۔۔
" اچھی لگتی ہے عسل مجھے بھی ۔۔ "
اس نے اچانک بےتاثر لہجے میں کہا تھا ۔۔ جبکہ الیکزنڈر نے گھور کے اسے دیکھا تھا ۔۔
" تبھی کہہ رہا منزل ایک ہے ہماری ۔۔ "
" کیا بکواس ہے یہ ۔۔۔ "
الیکزینڈر اچانک سے غرایا تھا ۔۔۔جبکہ وہ ہنسنے لگا ۔۔
" ریلیکس الیکزنڈر ۔۔۔
اتنا ٹچی ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔
ویسے سوچنے والی بات ہے ۔۔۔ "
وہ سوچنے کی ایکٹنگ کرتا اسے دیکھنے لگا ۔۔
" وہ ایک مسلمان لڑکی ہے ۔۔
کمپلیٹ مسلم ۔۔
اور تم نان مسلم ۔۔
نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق