Visaal Ka Mousam by Kanwal Akram Novel Complete Pdf Download



Online Urdu Novel Visaal Ka Mousam by Kanwal Akram Social Romantic Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Posted on Novel Bank web.

"شش۔۔۔۔ شہری!" وہ کراہتے ہوئے اُسے پُکار اُٹھی تھی جو لہو رنگ آنکھیں لیے اُسی کو دیکھ رہا تھا 
"تُمہاری ہمّت کیسے یوئی ایسا کرنے کی؟" وہ اُس کے ڈرے سہمے چہرے پر نظریں گاڑھتا ہوا پوچھ رہا تھا۔ لہجہ سپاٹ تھا کہ وہ کُچھ بول بھی نا پا رہی تھی۔
"درد۔۔۔۔ درد ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔ چھوڑیں پلیز!" وہ اٹک اٹک کر کہتی اپنا بازو چُھڑوانے کی کوشش کرنے لگی مگر گرفت اِنتہائی سخت تھی۔ بے بسی اور درد کے مارے اُس کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوئے تھے۔ شہریار نے اُس کے آنسو دیکھتے بے بس پڑتے اُسے جھٹکے سے چھوڑا تھا کہ وہ پیچھے کو جا گِری تھی۔ 
"درد؟ تُمہیں درد ہو رہا ہے تو اُس درد کا کیا جو تُم نے مُجھے دیا ہے؟" وہ چیخ اُٹھا تھا جبکہ مومل اب حیرت سے گنگ اُسے دیکھ رہی تھی۔
"میں نے کیا کیا؟" وہ حیرت سے پوچھنے لگی۔ آنسو تو حیت سے آنکھوں میں ہی ساکت ہو گئے تھے۔
"شِرک کیا ہے تُم نے! میری مُحبّت میں اور ہمارے رِشتے میں بھی! میری بیوی ہو کر، مُجھ سے مُحبّت کے دعوے کر کے تُم نے کِسی اور کو دِل میں بسایا بھی کیسے؟ میرے اور تُمہارے بیچ تُم کِسی تیسرے کو کیسے لا سکتی ہو؟" وہ اُس کو شانوں سے تھام کر جھنجھوڑ گیا تھا جبکہ وہ اُس کے اِلزام پر تڑپ اُٹھی تھی۔

Related Posts

إرسال تعليق