Jalty Khuwab by Ana Ilyas Complete Novel Pdf Download


Online Urdu Novel Jalty Khuwab by Ana Ilyas Social Romantic Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Posted on Novel Bank.

اس کہانی کا اصل مقصد ان عورتوں کا فائدہ اٹھانے والے مردوں کا انجام دکھانا ہے جو عورت کو صرف عورت کی نظر سے ديکھتے ہيں۔ 

زبردستی جسم پر تسلط قائم کرلينا محبت نہيں ہوس ہے۔ ميری درخواست ہے سب لڑکيوں سے ايسے مرد جو عورت کے ساتھ زبردستی کرتے ہيں۔ اسے نوچتے ہيں۔ زبردستی اٹھا ليتے ہيں۔ اسے مارتے ہيں۔ اور کہتے ہيں يہ تو ہماری محبت کی انتہا ہے۔۔ تو يہ انتہا نہيں يہ انسانيت سے گری ہوئ ذہنيت ہے۔ پليز ايسے مرد کبھی ہيرو نہيں ہو سکتے۔ 

اس فينٹسی سے باہر آئيں۔ مرد تو عورت کی عزت کرتا ہوا اچھا لگتا ہے۔ چاہے وہ اپنے گھر کی ہو يا کسی کے گھر کی۔ 
يہ وقتی لذت کوئ بھی دے سکتا ہے۔ اور پھر وہ آپ کو عزت کا درجہ نہيں ديتا۔ 

فرزاد کا کردار بنانے کا مقصد يہی تھا کہ آپ کو اندازہ ہو کہ جو شخص آپ کی عزت کرتا ہے وہی شخص اصل محبت کرسکتا ہے۔ ميں ريپ سينز نہيں دکھا سکتی کيونکہ ميں خود عورت ہوں اسی لئے ميں کبھی اس بات کا تصور تک نہيں کرسکتی۔ 

اسی لئے ميں نے ہراسمنٹ کو ترجيیح دی۔ بہرحال مقصد يہی بتانا تھا کہ ريپ وکٹمز اور ہراسمنٹ کا شکار لڑکياں کس ڈپريشن سے گزرتی ہيں ہم اندازہ بھی نہيں کرسکتے۔ 
يہ کہانی ميں نے دوسال پہلے سوچی تھی۔ مگر اسکی تکميل کرتے اسے پوری طرح نکھارتے وقت لگا۔ مجھے شک تھا کہ شايد لوگوں کو پسند نہ آئے۔ مگر پھر بھی مجھے يہ لکھنی تھی۔ 

اس کا ايک ايک لفظ ميں نے بہت سوچ سمجھ کر اور بہت ہی محبت سے تراشا ہے۔ آپ سب کا فيڈ بيک ديکھ کر بے حد خوشی ہوئ کہ آپ سب اچھا پڑھنے کو ترجيح ديتے ہيں۔ 
ميرا يہ سفر آپ سب نے بہت خوبصورت بنايا۔ اسکے لئے جتنا شکريہ کہوں کم ہے۔ دعا کريں ہمارے معاشرے ميں ايسی سزائيں ملنا شروع ہوجائيں تو بہت کچھ ٹھيک ہوجائے گا۔

Related Posts

إرسال تعليق