Online Urdu Novel Matr ul Hubb by Malaika Rafi Love Story Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Episode 01 to 06 Posted on Novel Bank web.
یونیورسٹی میں آج اس کا پہلا دن تھا ۔۔۔
ہر طرف گہما گہمی تھی ۔۔۔
سب اسٹوڈنٹس اپنے ہی دنیا میں مگن چلے جا رہے تھے ۔۔۔
اور وہ کنفیوز سی ان کے بیچ اپنے فیکلٹی کی طرف جا رہی تھی ۔۔۔
ان میں سے کوئی بھی اس کی طرف متوجہ نہیں۔ تھا ۔۔
جیسے سب اپنے ہی کسی کام میں بےحد مصروف ہو ۔۔۔
اسے آج بھی وہ دن یاد تھا ۔۔۔
جب بےحد مشکل سے اس نے اپنے پاپا سے یہاں کینیڈا آنے کی اجازت لی تھی ۔۔
کیونکہ وہ یہاں سے اپنی باقی اسٹڈیز کرنا چاہتی تھی ۔۔۔
اور اچھے نمبرز آنے پہ وہ اسکالر شپ پہ یہاں آ رہی تھی ۔۔۔
اور پھر اس کی دلچسپی دیکھتے ۔۔
زکریا نے بھی اسے اجازت دے دی تھی ۔۔۔
اجنبی ملک ۔۔۔ اجنبی لوگ ۔۔
دل تو ان کا ہول رہا تھا ۔۔
ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے سالوں پہلے وہ کھبی یہاں آ کے کھو گئے تھے ۔۔
ان کی بیٹی بھی یہاں کھو جائے گی۔ ۔
لیکن عسل زکریا نے آخر اپنی بات منوا ہی لی تھی ۔۔۔۔
وہ جیسے ہی کلاس میں داخل ہوئی ۔۔۔
تو کلاس میں کافی رش سا تھا ۔۔۔
' اففف سر بھی تو کلاس میں ہے ۔۔ ایم لیٹ '
کنفیوز ہوتے اس نے اپنا گلا صاف کیا ۔۔
" مے آئی کم ان سر ؟؟"
اور نیلی آنکھوں والے الیکزنڈر ادہام نے اچانک اسے دیکھا تھا ۔۔۔
براؤن ٹراؤزر پہ بلیک شرٹ ۔۔
اور سر پہ بلیک حجاب لیے ۔۔۔
وہ اپنی گرے آنکھوں سے اسے ہی دیکھ رہی تھی ۔۔
سفید رنگت پہ گلابی رنگ بکھرا ہوا تھا ۔۔ ۔
وہ اندر آ چکی تو ادھر ادھر دیکھتی اپنی سیٹ کی طرف جانے کا سوچ رہی تھی ۔۔۔
جب الیکزنڈر نے اسے آواز دی تھی ۔۔
" ہئی فریشر ۔۔۔ "
وہ مڑ کے اپنی معصوم آنکھوں سے اسے دیکھنے لگی ۔۔
ویسے بھی یونی کا پہلا دن ۔۔
اور اوپر سے کلاس میں سب کا اسے مسکراتی نظروں سے دیکھنا ۔۔
اور اب یہ نیلی آنکھوں والا یہ ڈیشنگ بندہ ۔۔۔
اسے کنفیوز کر رہا تھا ۔۔
" واٹس یور نیم ؟؟"
" عسل ۔۔۔ عسل زکریا "
اس نے نرمی سے جواب دیا تھا ۔۔۔
" ہمممم ۔۔۔ مطلب کیا ہے عسل کا ؟؟"
وہ اب اسے دلچسپی سے دیکھتا پوچھ رہا تھا ۔۔
" ہنی ۔۔۔ ہنی مطلب ہے میرے نام کا "
اس کے ارد گرد کھڑے لڑکے لڑکیاں ہوٹنگ کرنے لگے تھے ۔۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق