Online Urdu Novel Dar by Anabia Khan Horror Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Novel Complete Posted on Novel Bank.
میری بچی کو یہ گھر کیسا لگا؟
ان کو اس گھر میں آئے ہوئے دوسرا مہینہ ہونے والا تھا، جب اچانک عارف کو پوچھنے کا خیال آیا تھا۔ اس کی چھوٹی سی بچی شروع سے ہی بڑے گھر میں رہنے کی خواہش کرتی تھی
اور آخر کار اللہ نے ان کی یہ خواہش بھی پوری کر دی تھی ۔
بابا گھر تو کافی خوبصورت اور ہوا دار بھی ہے، اور سب سے بڑی بات مجھے بہت زیادہ پسند بھی بہت ہے ۔
آمنہ نے کرسی گھسیٹ کر اس پر بیٹھتے ہوئے اپنے گھر پر ایک ستائشی نظر ڈال کر کہا تھا ۔۔
اس چھوٹے سے گھر سے تو اس کی جان چھوٹی، جو شروع ہوتے ہی ختم ہو جاتا تھا۔
چلو بابا کی جان اس گھر سے تو خوش ہے نہ ورنہ چھوٹے گھر میں تو روز میری شہزادی کا موڈ خراب رہتا تھا۔ عارف نے مسکراتے ہوئے اپنی لاڈلی پر ایک نظر ڈالتے ہوئے کہا تھا ۔
جی بابا بہت زیادہ خوش ہوں ، پر بابا
وہ کچھ کہتے کہتے ایک پل کے لیے رکی تھی۔
کیا ہوا بابا کی جان آپ خاموش کیوں ہو گئیں ہیں
عارف نے اخبار ہاتھوں میں لیتے ہوۓ سرسری سے لہجے میں پوچھا ؟؟
بابا یہ گھر ویسے تو بہت ہی اچھا ہے۔ پر اس گھر میں ایک خامی بھی ہے، جو اس گھر کی خوبصورتی کو ماند کر دیتی ہے۔
عارف نے چونکتے ہوئے اس کی طرف دیکھا۔
کون سی خامی ہے میری جان ؟؟
بابا اس گھر کے سامنے جو ایک قبرستان ہے ناں مجھے اس سے بہت ڈر لگتا ہے، جب میں باہر جاتی ہوں مجھے ایسا لگتا ہے جیسے وہاں سے مجھے کوئی گھور رہا ہو۔ اس کی آنکھوں کے سامنے سرخ رنگ کی دو آنکھیں آ گئیں تھیں، اس نے اسی لمحے ایک جھرجھری لی تھی۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق